میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا خسارہ

پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا خسارہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی ایئر لائن کے لندن آفس میں مالی بد انتظامیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 ارب 71 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے 2021 تک قومی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث دو ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت سے قومی ایئرلائن کو 2 ارب 71 کروڑ روپے جرمانوں کی مد میں ادا کرنا پڑے۔ رپورٹ کے مطابق دو ارب سے زائد جرمانے مسافروں کا دوران سفر اور ایئرپورٹس پر سامان گم اور چوری ہونے کے نقصانات کی مد میں ادا کیے گئے۔ رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی اور ذمہ داروں سے رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں