میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم بتائیں ان کے پیسے کون سے جنات نے بیرون ملک منتقل کیے ،وفاقی وزراء

مریم بتائیں ان کے پیسے کون سے جنات نے بیرون ملک منتقل کیے ،وفاقی وزراء

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،وزیر مملکت زرتاج گل ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نے کہا ہے کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز صاحبہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے، اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں ،گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ؟انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے مگر ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں