میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان کا سیاسی بحران اسلام آباد منتقل ،گورنر ،وزیراعلیٰ ،ناراض ارکان کے ڈیرے

بلوچستان کا سیاسی بحران اسلام آباد منتقل ،گورنر ،وزیراعلیٰ ،ناراض ارکان کے ڈیرے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ، اور ناراض اراکین کی بڑی تعداد نے اسلام آباد میں ڈیرے جما لئے، گورنر بلوچستان نے گزشتہ دو روز میں وزیراعظم عمر ان خان اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بدھ کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم ہائوس میں ماحولیاتی تبدیلی پر منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی، جس کے بعد ا نہوں نے بھی اہم ملاقاتیں کیں اور بدھ کی شب بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان ،اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی، قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران سمیت دیگر بھی اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے بدھ کی دوپہر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے موقف ،سیاسی صورتحال ،وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ناراض ارکان سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل منظور احمد کاکڑ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،سینیٹر کہدہ بابربھی موجود تھے ،وزیر دفاع نے ناراض ارکان کو سیاسی بحران اور صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی تجویز دی تاہم ناراض ارکان نے واضح کیا کہ وہ اب بھی مائنس ون فارمولے پر قائم ہیں ناراض گروپ کی آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس کے بعد ناراض ارکان کی آج کوئٹہ واپسی متوقع ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان بھی آج واپس کوئٹہ پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ میں موجود ناراض ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں