میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہی جوڑے کی آمد، پنڈی، لاہور کے رکشے سج گئے

شاہی جوڑے کی آمد، پنڈی، لاہور کے رکشے سج گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجایا گیا۔برطانوی شاہی جوڑا پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو روایتی انداز میں خیر مقدمی پینٹنگز سے سجایا گیا ۔رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیے گئے ہیں، جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئیں۔تیرہ برس بعد ہونے والا شاہی خاندان کے کسی فرد کا پاکستان کا یہ اپنی نوعیت کا ایک مختلف دورہ ہے ۔ 2006 میں ولیم کے والد شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ ڈچز آف کورن وال کمیلا پارکر کیساتھ اکتوبر 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان آئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں