میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہسپتا ل کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی ماں گرفتار

ہسپتا ل کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی ماں گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پولیس نے ٹنڈو محمد خان میں ہسپتا ل کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی ماں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں مقامی ہسپتا ل کے واش روم میں نوزائیدہ زندہ بچہ کو پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھ آنے والے مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او سٹی محمود خان نے بتایا کہ مقامی ہسپتا ل سے زندہ نوزائیدہ بچہ ملا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک خاتون اور ایک مرد بچے کو ہسپتا ل کے بیت الخلا میں چھوڑ گئے ۔ دونوں ملزمان کو ہسپتا ل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سٹی تھانے میں ارادہ قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار عورت بچے کی ماں ہے لیکن اس کی اس حرکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں