میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت

جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا ئے جانے کے بعد سول ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے رن وے سے ٹیک آف کرتے ہی ہوائی جہاز سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا ۔ رن وے پر انجینئرنگ عملے کی جانب سے متاثرہ جہاز کا معائنہ کیا گیا ۔واقعہ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں