میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلط انجکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

غلط انجکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لیاقت آباد میں غلط انجکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانے کی رہائشی کائنات نامی بچی کو معمولی بخار کے سبب قریبی کلینک لے جایا گیا ۔کلینک پر موجود طبی عملے نے بچی کو انجکشن لگا یا جس کے سبب ہاتھ میں انفیکشن ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا۔اہلخانہ کے مطابق بچی کے ہاتھ سے شروع ہونے والا انفیکشن سینے تک پھیل گیا تھا جو موت کا سبب بنا۔تیرا سالہ کائنات چھٹی جماعت کی طالبہ اور تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ متوفی کائنات کے والد لیاقت آباد مکان نمبر 1/417 کا رہائشی اور فالج کے مرض میں مبتلا ہے ۔ بچی کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش لے کر روانہ ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے قانونی کارروائی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ایک ماہ قبل بھی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ انجکشن شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا تھا۔ورثا کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پر ہسپتا ل لایا گیا تھا تاہم غلط انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں