یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا، شیخ رشید
ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ یہ نظام اس طرح مزید نہیں چل سکتا ٗیقین ہوتا جارہا ہے کہ اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت نے کہا کہ خدا کے واسطے کوئی تو کاغذ لائو انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نیا قانون بن گیا ،ساری دنیا میں پانچ ججوں کے فیصلے کے خلاف کوئی بیان نہیں آیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی میٹنگ میں جا نہیں سکتے، یہ سارا سی پیک بیچنے جارہے تھے ۔ای سی سی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، فیصلہ دبئی میں ہوتا ہے۔