میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں شدیدگرمی کاراج جاری پارہ ساڑھے 42ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

کراچی میں شدیدگرمی کاراج جاری پارہ ساڑھے 42ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گزشتہ روزبھی شدیدگرمی کاراج رہااورپارہ ساڑھے 42ڈگری سینٹی گریڈتک چلاگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ سے سمندری ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں کمی کا امکان ظاہرکیاہے، ہوامیں نمی کاتناسب غیرمعمولی کم اور سمندری ہوائیں بندرہنے کی وجہ سے گرمی اورحبس شہری شدیدپریشانی کاشکاررہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہرمیںچلنے والی ہوامیں نمی کاتناسب شام میں 17 فیصد رہاجبکہ صبح میں 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جمعرات کو شہر میں 2سے 4ناٹیکل میل کی رفتارسے ہوائیں چلیں محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ہفتے سے موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔دوسری جانب گزشتہ روز بھی تیز دھوپ اورگرم ہوائوںکی وجہ سے دن کے اوقات میں سڑکوںپرٹریفک معمول سے کم تھااورشہریوںنے سایہ دارجگہوںپرپناہ لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں