محکمہ صحت سندھ کے پانچ منصوبوں میں بے قاعدگیاں،وزیراعلیٰ نے تفصیلات مانگ لیں
شیئر کریں
محکمہ صحت سندھ کے پانچ اہم منصوبوں میں بڑی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیر اعلی کی معائنہ ٹیم نے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں محکمہ صحت سندھ میں مالی بیقاعدگی کی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے شروع کردی کرونا اور ماحولیاتی کنٹرول پروگرام کیبجٹ اوراخراجات کی تفصیلات مانگ لی گئیں مراسلے کے مطابق سندھ بھر میں تعمیر کئے گئے ٹراما سینٹرز کے بجٹ اور اخراجات فراہم کئے جائیں، سانپ اور کتے کے کاٹنے کی لیبارٹریز کی تعمیرات کی تفصیلات دی جائیں،مراسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کیتمام منصوبوں کیبجٹ اوراخراجات کی تفصیل دینیکی گذارش کی گئی ہے بنیادی صحت مراکز،دیہی صحت مراکز،تعلقہ یاٹاؤن ہیڈکوارٹراسپتالوں کی تعمیرات کیاخراجات کی تفصیل بھی طلب کرلی گئی وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے سیکریٹری صحت پر ناراضگی کااظہار کیا اور تین خطوط کا جواب نہ دینے کا شکوہ کیا۔