میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کیخلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج

دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کیخلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر 2024 کو درج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم کی 4 رکنی تفتیشی ٹیم آج صبح دوبارہ تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل جائے گی اور تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اورانہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں