سندھ کابینہ کا کچے میں رینجرز ، آرمی کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ
شیئر کریں
سندھ کابینہ نے کچے میں آرمی کے ساتھ پولیس اور رینجرز کے آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پروسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے امن امان سے متعلق صوبے بھر کی صورتحال پر سندھ کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال 2023ئ میں 218 لوگ اغوا ہوئے، جن میں سے 207 مغوی بازیاب ہوئے، 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔انہوں نے کہا کہ 11 میں سے 3 لوگ شہید بینظیرآباد، 7 لاڑکانو اور ایک سکھر سے اغوا ہوئے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے اور کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کی جائے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کچے کی کل 4 لاکھ آبادی ہے، کچے میں 238 دیہات ہیں، 8 پولیس اسٹیشن اور 20 چیک پوسٹ ہیں۔