میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر میں اسمال ڈیمز کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی کرپشن

تھرپارکر میں اسمال ڈیمز کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) تھرپارکر میں سمال ڈیمز کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی کرپشن، سندھ واچ فورم نے چئیرمین نیب کو درخواست دے دی، تحصیل چھاچھرو میں ترائی تعمیر کرنے کی مد میں گھپلے کئے گئے، چیئرمین نیب نے تحقیقات منظور کر لی ہیں، چنیسر آریسر، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں سمال ڈیمز کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، سندھ واچ فورم کی جانب سے چیئرمین نیب کو دی گئی درخواست کے مطابق تھرپارکر ضلع کی تحصیل چھاچھرو میں کنسٹریشن آف ٹوبو ترائی کے دو ڈیڑھ ارب سے زائد کے ٹھیکے میسرز یاسین اینڈ کمپنی، سیریل نمبر 3 کا مذکورہ ٹھیکہ میسرز ذوالفقار علی سمیجو، سیریل نمبر 4، 5،6اور 7 کے ٹھیکے میسرز حرمین انجینئرنگ، جبکہ سیریل نمبر 8 کا ٹھیکہ میسرز محمد ہاشم قمبرانی کو دیا گیا، ان تمام ٹھیکوں حاصل کرنے کیلئے میسرز غلام مرتضیٰ انٹرپرائز نامی ایک جعلی اور من گھڑت کمپنی کو کمپٹیشن کے کاغذاتِ میں دکھا کر من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے الاٹ کئے گئے اور فی ٹھیکے کی ورک آرڈر پر 2 کروڑ عالم راہپوٹو اور محمد حسین میمن نے وصول کئے، لگ بھگ 20 کروڑ روپے رشوت ورک آرڈر پر لی گئی، چیئرمین سندھ واچ فورم چنیسر آریسر نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے درخواست پر تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنی کی منظوری دے دی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں