میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کاچھاپہ،امراللہ صالح کے گھرسے خزانہ برآمد

طالبان کاچھاپہ،امراللہ صالح کے گھرسے خزانہ برآمد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے سابق افغان نائب صدر اول امراللہ صالح کے گھر پر چھاپے کے دوران 6 اعشاریہ 5 ملین امریکی ڈالرز اور سونے کے اینٹ برآمد کرلی ۔طالبان کے سرکاری ٹوئٹر پر امراللہ صالح کے گھر سے برآمد ہونے والے سونے اور ڈالرز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ طالبان کے ایک سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ چلانے والے محمد جلال نے بتایا کہ غیر ملکیوں نے امراللہ صالح جیسے لوگوں کو گزشتہ 20 سالوں میں بدعنوانی اور لوٹ مار کی مکمل آزادی دی تھی۔ محمد جلال نے کہا کہ غیر ملکیوں نے کابل کے سابق ادارے سے منسلک ہونے والے افراد سے کبھی بھی ان کی کرپشن کے بارے میں نہیں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 90 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں تاہم مغربی ممالک کے اکثریت نے امر اللہ صالح جیسے لوگوں کی ہمیشہ تعریف کی ہیں اور انہیں حکومت میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ مغربی ممالک یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ امراللہ جیسے بندوں کو حکومت میں شامل کیا جائے، اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم انی چاہیے جنہوں نے امراللہ صالح جیسے لوگوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حقایق جاننے کیلئے ایک کمیشن بننا چاہیے جو بدعنوان لوگوں کی کرپشن کی تحقیقات کرے۔ محمد جلال نے کہا کہ اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں کے دوران حکومتی اہلکاروں کو ان کے اباو اجداد سے میراث میں کچھی بھی نہیں ملا تھا اور یہ لوگ حکومتی وسائل لوٹ کر کروڑپتی بن گئے تھے اور ان کے دبی کے علاوہ دیگر ملکوں میں جائدادیں ہیں۔ طالبان سوشل میڈیا رکن نے کہا کہ غیر ملکیوں نے مجرم امراللہ صالح جیسے لوگوں کی حمایت کی جنہوں نے نہ صرف غریبوں اور حکومتی مال لوٹا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں