محکمہ صحت میں الٹی گنگا،پانچ ملازمین کی تنزلی ،تبالہ بھی کردیاگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) غیرقانونی ترقیاں، محکمہ صحت نے 5 ملازمین کی تنزلی کے ساتھ تبادلہ بھی کردیا، گریڈ 11 سے 16 میں غیرقانونی ترقی لینے والے جونیئر کلرک نعمت اللہ جونیجو کو رٹائرڈ کردیا گیا، عبدالعزیز پاٹولی، محمد ایوب، روی چند، عامر درانی اور دنیش پوری کی گریڈ 16 سے 14 میں تنزلی کردی گئی، دو سال کی انکریمینٹ بھی روک دی گئی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کارروائی کی گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے غیر قانونی ترقی حاصل کرنے والے 5 ملازمین کی نچلی گریڈ میں تنزلی کے ساتھ ایک ملازم کو رٹائرڈ کردیا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفیس میں مقرر گریڈ 14 کے جونیئر کلرکوں عبدالعزیز پاٹولی، محمد ایوب، روی چند، عامر درانی، دنیش پوری اور گریڈ 11 کے جونیئر کلرک نعمت اللہ جونیجو کی گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کے طور پر ترقی پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق مذکورہ ملازمین کی ترقیاں غیرقانونی ہوئی تھین، ایسے رپورٹ اور سفارش کے بعد محکمہ صحت نے گریڈ 16 میں ترقی پانے والے گریڈ 11 کے جونیئر کلرک نعمت اللہ جونیجو کو لازمی ر?ائر? کردیا ہے جبکہ مذکورہ پانچ سینیئر کلرکوں کی گریڈ 14 میں تنزلی کرکے دو سال کی انکریمینٹ روک دی گئی ہے، محکمہ صحت نے غیر قانونی ترقی حاصل کرنے والے عبدالعزیز پاٹولی کا ڈی جی ہیلتھ آفیس سے ڈی ایچ او آفیس میرپورخاص، روی چند کا ڈی ایچ او آفیس قمبر شہدادکوٹ، عامر درانی کا ڈی ایچ او آفیس کشمور، دنیش پوری کا ڈی ایچ او آفیس شہید بینظیر آباد جبکہ محمد ایوب کا ڈی ایچ او آفیس خیرپور تبادلہ کردیا ہے۔