میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم وقار الحسن نے از خود گرفتاری دے دی

موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم وقار الحسن نے از خود گرفتاری دے دی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ ساتھی وقار الحسن نے خود تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش کر گرفتاری دیتے ہوئے

شیئر کریں

لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ ساتھی وقار الحسن نے خود تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش کر گرفتاری دیتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ، ملزم کی تھانے میں خود پیش ہونے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران بھی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا مبینہ شریک ملزم قرار دئیے جانے والے شیخوپورہ کے رہائشی وقار الحسن نے گزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش ہو کر گرفتاری دے دیدی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے وقار الحسن کی ایک قریبی عزیزہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس پر ملزم خود پیش ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ ملزم وقار الحسن نے مرکزی ملز عابد علی کے بارے میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کی اہلیہ کا بھائی عباس اس کا موبائل فون استعمال کرتا تھا ،عابد اور عباس دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔ وقار الحسن نے کہا ہے کہ عابد کے ساتھ اس واقعہ میں شامل ہونے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ اس واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ ہو گیا ہے تاہم اب وقار الحسن کے ڈی این اے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں ڈیرہ ملیاں غازی میں مبینہ مرکزی عابد علی کے گھر کی تلاشی لی ہے تاہم گھر والے وہاں موجود نہیںتھے ۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم عابد بد تمیز اور جھگڑالو شخص ہے اور اس کے گھر والے بھی چوری چکاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ کی ان سے بول چال بند ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں