میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے انکار

سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے انکار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات صوبے میں حلقہ بندیوں کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی منعقد ہو سکتے ہیں

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات صوبے میں حلقہ بندیوں کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی منعقد ہو سکتے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں سے قبل مردم شماری کرائی جائیگی کیونکہ قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری ہونا لازمی ہے جبکہ سندھ میں ابھی تک 1998کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ہیں جس کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کیلئے نئی مردم شماری کرانے کے حوالے سے منظوری لی جائیگی سہون شریف اورہالا میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والا واقعہ غیر انسانی اور بے حسی کے سوا کچھ بھی نہیںجس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی کا ملبہ ہمیشہ سندھ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ حکومت سندھ اپنے مسائل سے متعلق اپنی آواز اونچی کرتی ہے تواس کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے سندھ میں اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے مگر وفاقی حکومت نے کسی بھی قسم کی مدد نہیں کی سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں اور وہاں کے مکین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں 2010کے دوران آنے والے سپر فلڈ کے دوران جس طرح انکی مدد کی گئی اس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مگر یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ کہ 2010کے دوران آصف علی زرداری ملک کے صدر تھے وفاقی حکومت کو صوبے کے برسات متاثرین کی پریشانیوں کا احساس ہی نہیں ہے اور پتہ نہیں کہ وہ کیوں چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ پریشان رہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد ہونا کوئی نئی بات نہیںانہوں نے پہلے بھی کیسز کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے اور اپنی بے گناہی ثابت کرینگے کیونکہ ان پرقائم تمام کیسز سیاسی ہیں علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہالا پہنچ کر مخدوم ہاؤس میں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں سے انکے بھائی صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان سے انکے چچا مخدوم عقیل الزماں کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر ایم این اے سردار سکندر علی راہپوٹو کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی سی مٹیاری غلام حیدر چانڈیو ، ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں