میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثار کے میرے حوالے سے اپنے خیالات ہیں، مریم نواز

چودھری نثار کے میرے حوالے سے اپنے خیالات ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ چودھری نثار میرے بڑے ہیں ان کی عزت کرتی ہیں، جبکہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔خیال رہے کہ چودھری نثار نے کہا تھا کہ بچے بچے ہوتے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، مریم نواز کا بے نظیر بھٹو کے ساتھ موازانہ درست نہیں، اگر انہیں لیڈر بننا ہے تو خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے جے یو پی کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے جے یو پی کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کے معرکے میں فتح کی دعا ہے، حمایت کرنے پر اویس نورانی اور جے یو پی کا شکریہ ادا کرتی ہیں، والدہ کے الیکشن میں آگے بڑھ کر حمایت کرنے پر سب کی شکر گزار ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سڑکیں ہرجگہ بن رہی ہیں اور کام ہورہے ہیں، انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگانے والے ان وسائل کا نام بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار کے خوف سے بہانے تلاش کرنا مخالفوں کی پرانی عادت ہے، اگر مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، اب یہ بہانے نہیں چلیں گے۔چودھری نثار سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چودھری نثار میرے بڑے اور والد کے ساتھی ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہیں، جبکہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں