میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روہنگیا میں مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن سفاکانہ ہے، اقوام متحدہ

روہنگیا میں مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن سفاکانہ ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے میانمار کے فوجی آپریشن پر شدید تنقید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن سفاکانہ ہے، میانمار فوج کے ظلم و ستم کا شکار ہوئے روہنگیا مسلمان وطن سے بے وطن بنگلہ دیش کے کیمپوں میں تین لاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمان پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، بے یارو مددگار اور بے آسرا لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہیں، بیمار اور بھوکے مسلمانوں کے پاس نہ پینے کا صاف پانی ہے اور نہ ہی سر چھپانے کے لیے کوئی جگہ ہے۔ اقوام متحدہ نے میانمار میں آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا آپریشن سفاکانہ ہے، اقوام متحدہ کے مطابق دو لاکھ بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں