میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ بینچ کی بحریہ ٹا ؤن کیخلاف کیس سننے سے معذرت

سپریم کورٹ بینچ کی بحریہ ٹا ؤن کیخلاف کیس سننے سے معذرت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے ریمارکس
بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل،نیلامی کیخلاف درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے درخواست سننے سے معذرت کرلی۔چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کو پرانے بینچ کے پاس بھجواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔دوران سماعت بحریہ ٹاؤن کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، تاہم بینچ کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کرلی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔وکیل بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اضافی معروضات جمع کرواؤں گا۔عدالت نے اضافی معروضات جمع کروانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس پرانے بینچ کو بھجوا دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں