میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم نے یوم آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31 اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 260 روپے 96 پیسے ہوجائے گی۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست کی رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں