پاک فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف، آرمی چیف
شیئر کریں
77ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ جاری ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کا مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ یوم آزاد کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے، دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا، یہ ملک نہ صرف قائم رہنے بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے معرضِ وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ اِسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں ‘‘آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیر نو کریں’’، پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہدا، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کسی مشکل نے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کیا، ہم ہر مشکل کے بعد اور مضبوط بن کر ابھرے۔