میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی انگنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، عسکری قیادت

آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی انگنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، عسکری قیادت

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی انگنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیے ہم سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیزکی سالمیت اور امن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی۔ مسلح افواج عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں