میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پرحاضری، قومی پرچم لہرایا

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پرحاضری، قومی پرچم لہرایا

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

76 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پرحاضری دی اور قومی پرچم لہرایا۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران یوم آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ  کامران ٹیسوری مزار قائد پر پہنچے تو میئر کراچی مرتضی وہاب نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ کی جانب سے قوم کو 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔ ہمیں فلسطین اورکشمیر کے بھائیوں کو اس دن یاد رکھنا چاہیے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد مودی سے چھٹکارا پائیں۔مراد علی شاہ نے تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج حلف اٹھائیں گے۔ میں نگران وزیراعظم کومبارکباد دیتا ہوں۔ سندھ میں بھی ایک دودن میں نگران وزیرعلیٰ آجائیں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی جلد نگران حکومتیں آجائیں گی۔ اس ملک کو ہم امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مزار قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 14 اگست پرقوم کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم سب کچھ بن چکے ہیں لیکن اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔ امید کے ساتھ پاکستان جس راہ پر گامزن ہوا ہے، ہم آگے بڑھنے جا رہے ہیں۔ اسمبلیاں ختم ہوچکی ہیں، نگران وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے معاشی بحران میں بہترین مدد فراہم کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا امید ہے کہ عوام آزادانہ طریقے سے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے مزار قائد پر دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزارقائد پر قومی پرچم لہرایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں