میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا،نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی ہوگی
کراچی سمیت ملک بھرتقریبات کاانعقاد،ریلیاں ،مارچ ،سیمینارزکااہتمام کیاجائے گا،اخبارات خصوصی ایڈیشن ،نیوزچینلزخصوصی پروگرام نشرکریںگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج( اتوار) ملک بھر کی طرح کراچی میں قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔اس یوم آزادی کی تقریبات کو(ڈائمنڈ جوبلی)کی مناسبت سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی ہوگی۔نماز فجر کے بعد ملک میں امن وسلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔جشن آزادی کی مرکزی تقریب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر ہوگی۔پاکستان نیول اکیڈمی کا چاق وچوبند دستہ مزار پر گارڈز کے فرائض سنھبالے گا۔مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی جائے گی۔مزار قائد پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کیبعد بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے۔پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔اس تقریب میں سول و عسکری حکام کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر شریک ہوں گے۔یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے نمائندے،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ،ایڈمنسٹریٹرکراچی ،ڈی جی ائرپورٹ سکیورٹی فورس مزار قائد پر حاضری دیں گے۔اس کے علاوہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما سول سوسائٹی سمیت معاشرے کا ہر طبقہ مزار قائد پر حاضری دے گا۔سائیکلسٹ اور ہیوی بائیکرز بابائے قوم کو سبز ہلالی پرچموں سے سجی سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں پر قافلے کی شکل میں سلامی پیش کریں گے۔اس کے علاوہ مختلف اداروں اور عوامی مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں۔مارچ ۔سیمینار اور مختلف پروگرام منعقد ہوں گے ۔جس میں مقررین یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔اخبارات میں جشن آزادی پر خصوصی ایڈیشنز شائع ہوں گے۔ ٹی وی چینلز پر جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔ دریں اثنا کہ۔جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے شہر کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا یے۔گھروں ۔عمارتوں اور عوامی مقامات پر سفید اور ہرے برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے۔ ہفتہ کورات گئے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری تھیں۔بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ جھنڈے ۔بیجز ۔پرچم کی۔مناسبت سے لباس اور جشن آزادی کے حوالے سے آرائشی اشیا خریدیں۔شہریوں میں جشن آزادی کو بڑا جوش دیکھنے میں آیا۔عوامی مقامات پر بڑے اسپیکرز کے زریعے قومی نغمے بجائے گئے جس نے شہریوں کا لہو گرما دیا۔نوجوانوں کی بڑی تعداد قومی پرچم لہراتے ہوئے ہوئے موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں