میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
74 واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار استقبال

74 واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار استقبال

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک بھر میں رات 12 بجتے ہی تمام شہروں میں جشن آزادی کا آغاز ہوتے ہی شاندار آتش بازی اور چراغاں کر کے 74ویں آزادی کا جشن منایا گیا۔جشن آزادی کی مناسبت سے شہر شہر جیوے پاکستان کے نعروں کی گونج اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے جبکہ ہر شخص نے قومی نغمے سْن کر اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔کراچی تا کشمور اور گوادر سے خنجراب تک ہر طرف وطن سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور قوم آج یوم آزادی روایتی شان و شوکت سیمنارہی ہے جس کی وجہ سے فضاؤں میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند ہوتے رہے۔چودہ اگست کی مناسبت سے گلیوں اور محلوں کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بچوں سمیت تمام عمر کے لوگوں نے اپنے سینے پر بیج سجا لیے تو کسی نے وطن سے محبت کا اظہار پوسٹرز بنا کر کیا۔ملک کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہری لاہور میں مینار پاکستان، کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جس کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے جبکہ نوجوان نے موٹرسائیکلوں پر نکل پر قومی پرچم تھام کر مارچ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں