بھارت میں 103گئو ماتاؤں کی موت ،وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم
شیئر کریں
آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے گاو شالہ میں 103گائیوں کی ایک ساتھ موت واقع ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے کتور تاڑے پلی گوشالہ میں پیش آیا۔گاو ٔشالہ میں کل شب گائیوں کو دیے گئے دانے پر انتظامیہ کو شبہ ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔بڑے پیمانہ پر گائیوں کی موت پر ان کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔جانوروں کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔پولیس اس زاویہ سے بھی اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا گوشالہ کے منتظمین سے کسی کا جھگڑا تو نہیں ہواجس کی مخاصمت پر ان گائیوں کو ہلاک کیا گیا؟واضح رہے کہ ہندوؤں کے عقیدے میں گائے کو گئو ماتا کہا جاتا ہے جس سے اُن کی مراد بھگوانوں کی ایک قسم ہوتی ہے۔ اپنے اسی عامیانہ عقیدے کے باعث بھارت میں ہندو مسلمانوںپر گائیوں کے ذبح کرنے کاالزام عائد کرکے اُنہیں سرعام قتل کررہے ہیں۔ یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ گائیوں کے ایک ساتھ مرنے کے واقعے کو ہندو کس طرح لیتے ہیں۔