میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کے دعوے کدھر گئے ، امیر جماعت اسلامی

300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کے دعوے کدھر گئے ، امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے
عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال
کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں اور دعوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکومتی پارٹیوں کے رہنماں کی انتخابی مہم کے دوران 300 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کے دعوں کی ویڈیو جاری کی اور سوال کیا کہ اقتدار میں ڈیڑھ برس گزارنے کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدوں کا کیا بنا؟۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، مہنگی ترین بجلی نے معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فائدے میں صرف حکمران اور شوگرمل مافیا ہے، حکمران طبقہ کے علاوہ عوام، کسان اور صنعت کار سب خسارے میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں