میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کراچی میں قائم غیرقانونی عمارتوں کا ریکارڈ طلب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کراچی میں قائم غیرقانونی عمارتوں کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

13 رکنی کمیٹی تشکیل ،ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جواب فراہم کریں گے ، نوٹی فکیشن جاری
سال 2020اور21 کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں غیر قانونی اور مخدوش عمارتوں کی جانچ ہوگی

سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی پی اے سی)نے ایس بی سی اے سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔پی اے سی کی جانب سے ریکارڈ طلب کئے جانے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیایس بی سی اے)کے افسران پر مشتمل 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی سال 202021 کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات اور مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر کارکردگی جانچے گی۔کمیٹی کا اہم مشن پی اے سی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات مرتب کرنا ہے، جس کے لیے نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان ڈی جی ایس بی سی اے کے تعاون سے جواب فراہم کریں گے ۔تیار کردہ جوابات دو روز کے اندر ڈی جی ایس بی سی اے سے منظور کروائے جائیں گے، اور منظوری ملتے ہی رپورٹ سیکرٹری بلدیات سندھ کو بھیجی جائے گی، اس طرح عمل درآمد کے اہداف کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے گا ۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی ارکانپبلک اکانٹس کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی جی ایس بی سی اے کے ہمراہ شریک ہوں گے۔حال ہی میں چیئرمین و ایک ممبر کی معطلی کے بعد یہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں