میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
16جولائی سے پھر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ

16جولائی سے پھر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

16جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.67 اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ ایک اور ضرب لگاتے ہوئے اہل وطن اس بار بھی 16جولائی 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن سے پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72روپے فی لیٹر اضافے کو برداشت کریں گے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر اگلے پندرہ دن تک مقرر کی جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں