میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ ، کرشماتی قوانین غیرقانونی قرار، سوسائٹیز کو لیزوں کا اجراء

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ ، کرشماتی قوانین غیرقانونی قرار، سوسائٹیز کو لیزوں کا اجراء

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ / سید منور علی پیرزادہ ) اورنگی ٹاؤن شپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے غیرقانونی سوسائٹیز سے متعلق ایسے حیران کن طریقہ کار وضع کررکھے ہیں جس کے تحت اب غیرقانونی سوسائیز بھی دائرہ قانون میں شامل ہوکر لیزیں حاصل کرسکتی ہیں ۔ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں مشکوک دستاویزات والے پلاٹوں کو قانونی حیثیت دے کر باقاعدہ لیزیں جاری کیے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ کی جانب سے 2018 ء میں غیرقانونی سوسائٹیز کے خلاف باقاعدہ تشہیری مہم کا سلسلہ شروع کیا گیا ، بظاہر جس کا مقصد عوامی آگاہی اور غیرقانونی سائیٹز کی خریدوفروخت کرنے والوں کو انتباہ کرنا تھا ، پی ڈی اورنگی ٹاؤن کی جانب سے واضح طور پر اقرار کیا گیا جاچکا ہے کہ نیو شارجہ سٹی ، گلشن بہادر ، گلشن شیراز ، گلشن حبیب ، گلشن ضیاء سیکٹر 11/2 ، گلشن حق ، شاہ جیلانی ، گلشن حق باہو ، باغ ارم اور گلشن بلال سمیت دیگر ناموں سے قائم پروجیکٹس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ سوسائیٹز قطعی غیر قانونی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی اورنگی ٹاؤن دوسری جانب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی قرار دی جانے والی سوسائیٹز کو لیزیں جاری کررہے ہیں ، 18 اکتوبر 2019 ء کو بطور چیئرمین اسکروٹنی کمیٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ کی جانب سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سب رجسٹرار اورنگی ٹاؤن کو لکھے گئے ایک لیٹر نمبر PD/OTS/KMC/154 میںمسلم نگر سیکٹر 14/G ، اجمیر نگر سیکٹر 14/D ، گلشن ضیاء ،بلال کالونی ، خواجہ غریب نواز کالونی ، اگرور کالونی ، مجاہد کالونی ، شاہ ولی اللہ نگر ، توحید کالونی اور پاکستان بازار سمیت بابا ولائیت علی شاہ کالونی کا تذکرہ ہے ، جہاں مختلف پلاٹوں کو جاری کی گئیں لیزیں رجسٹرڈ کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی اورنگی ٹاؤن کی جانب سے ایک جانب گلشن ضیاء اور دیگر مختلف سوسائٹیز کو قطعی غیرقانونی قرار دیے جانے کے بعد اسکروٹنی کمیٹی کے ذریعے کلیئر کیے جانے عمل کا واضح قانونی جواز موجود نہیں ہے ، جس کا براہ راست فائدہ جعلسازی سے دستاویزات تیار کرواکر زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کو پہنچ رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں