میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لینڈ مافیا آدم جوکھیو کی جعلسازیاں، فراڈ جاری، متاثرین دربدر

لینڈ مافیا آدم جوکھیو کی جعلسازیاں، فراڈ جاری، متاثرین دربدر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

خطرناک بیماریوں میں مبتلا اور بیٹے کے اپاہج ہونے کے باوجود بھی خوف خدا نہ رکھنے والے لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کی جعلسازیوں اور فراڈ کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا ہے حاجی آدم جوکھیو کراچی کی اربوں روپے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر جعلسازی اور طاقت کے زور پر قبضہ کر کے ہزاروں معصوم متاثرین سے ہاوسنگ سوسائیٹیز کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرچکا ہے اور متاثرین تاحال در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں عرصہ 35سال گزر جانے کے باوجود متاثرین کو قبضہ نہیں دیا،متاثرہ شہری تاحال انصاف کے منتظر،متعلقہ ادارے خاموش تماشائی،لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے پروجیکٹ واقع سروے نمبر72تا 78دیہہ کھانٹو،ٹپو ابراہیم حیدری مین نیشنل ہائی وے گلشن کریم کے متاثرین نے 1988میں پلاٹ خرید کیے تھے جن کو تاحال پلاٹوں کا قبضہ نہیں مل سکا ہے متاثرین نے بتایاکہ ہم نے پلاٹ نمبری ایل 104اور اے 45سال 1988لیز فائل خریدی اور آج دن تک گلشن کریم کے چکر لگا رہے ہیں جب جاتے ہیں تو نظر جوکھیو مالک بن کر ملتا ہے اور کبھی سلیم شیراز نیازی ملتا ہے اورہر دفعہ پلاٹ کی لوکیشن اور نقشہ تبدیل ہوتا ہے لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر جوکھیو،سلیم شیراز نیازی اور دانش نامی فراڈیے اس وقت گلشن کریم میں پلاٹ کی خریدو فروخت کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں واضح رہے کہ لینڈ مافیا نے تین سے چار مرتبہ گلشن کریم کو آگے دیگر افراد کو فروخت کرچکے ہیں واضح رہے کہ حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر جوکھیو،سلیم شیراز نیازی اور دانش نامی فراڈیے ایک دفعہ پھر معصوم شہریوں کو گلشن کریم میں پلاٹ فروخت کرنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ جو متاثرین معزز عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں انہیں بھی تاحال انصاف نہیں مل سکا ہیلینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے پروجیکٹ واقع سروے نمبر72 تا 78 دیہہ کھانٹو،ٹپو ابراہیم حیدری مین نیشنل ہائی وے گلشن کریم کے تین نقشے سامنے آچکے ہیں پہلا نقشہ 1988میں جاری کیا گیا جس میں پلاٹ نمبر اور سیکٹر نمبر سمیت پورا گلشن کریم کا نقشہ ہی مختلف ہے سب سے پہلے گلشن کریم سوسائیٹی کو نقشے کے مطابق غریب شہریوں کو پلاٹ فروخت کیے گئے اور کسی بھی الاٹی کو پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا اسکے بعد گلشن کریم کا دوسرا نقشہ تیار کیا گیا اور دوسرے نقشے کے مطابق ایک دفعہ پھر پہلے سے فروخت شدہ پلاٹوں کو ترتیب میں آگے پیچے کر کے دوسری دفعہ فروخت کردیاگیا بات یہی تک ختم نہیں ہوتی بلکہ گزشتہ سال 2022میں گلشن کریم کا تیسرا نقشہ پلاٹوں میں ہیرا پھیری کرکے تیسری دفعہ بناڈالا اور گلشن کریم کو تیسری مرتبہ فروخت کرنے کا دھندہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں