سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیا بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کولیاقت آباد کا ٹھیکہ مل گیا
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی) پریڈ تھانے میں بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا نے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرانے والے بدنام زمانہ 3 بلڈروں کو بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے، بلڈر ریحان قریشی، رمیز اور شاہ رخ لیاقت آباد میں ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کا مضبوط حصہ بنے ہوئے ہیں سرکاری اداروں کے افسران کے نام پر مذکورہ بلڈر علاقے میں دیگر چھوٹے بلڈروں کو ہراساں کرکے انہیں غیر قانونی تعمیرات کا ٹھیکہ ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کو دینے پر مجبور کرتے ہیں بلڈر مافیا لیاقت آباد تھانے کو ماہانہ بھتہ دینے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں بعض بلڈروں کے خلاف لیاقت آباد تھانے میں مقدمات بھی درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے لیاقت آباد کا ٹھیکہ بدنام زمانہ بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کو دے رکھا ہے ضیاء کالا پریڈی تھانے میں بلڈر سے بھتہ لینے کے ایک مقدمے میں نامزد ہے جس کے بعد اسے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے معطل کردیا تھا لیکن معطلی کے باوجود بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست بنا ہوا ہے خود کو سرکاری اداروں کا ٹائوٹ کہلوانے والے بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا نے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے 3 بدنام زمانہ بلڈروں ریحان قریشی، رمیز اور شاہ رخ کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد میں ریحان قریشی اور اس کا بھائی نعیم قریشی کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ریحان قریشی کو ضیاء کالا کی سرپرستی حاصل ہے اور ضیاء کالا دونوں قریشی بھائیوں کے ذریعے سے ہی لیاقت آباد میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی مخبری لیتا ہے اور پھر دونوں قریشی بھائی ہی غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر سے بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کے معاملات طے کراتے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ریحان قریشی نے اپنی شادی کے موقع پر گھر کی گلی یں اپنی دلہن کو دیئے جانے والے زیورات کی ایک عوامی نمائش لگائی تھی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی لیکن ایف بی آر اور دیگر کسی ادارے نے اس حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کی ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے قریشی برادران سرکاری اداروں کے افسران کو اپنے پیسوں کی چمک دکھاکر انہیں اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں انہیں مہنگے تحائف دے کر ان کی قربت حاصل کرنے کے بعد لیاقت آباد میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا بھی ان دنوں دونوں قریشی برادران کے کنٹرول میں ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اسی طرح لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر رمیز اور شاہ رخ بھی بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کو خبریاں کرکے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد کے تینوں بدنام زمانہ بلڈر روزانہ رات کو بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کی گلشن شمیم میں واقع بیٹھک پر موجود ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی غیر قانونی تعمیرات دھڑللے سے قائم ہیں معلوم ہوا ہے کہ قریشی برادران نے لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹ نمبر 8/345 پر چھ منزلہ غیر قانونی کمرشل بلڈنگ بنا رکھی ہے جس کے نصف سے بھی کم فلیٹوں پر ڈمی فیملیز بٹائی ہیں لیکن بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کو یہ غیر قانونی تعمیرات نظر نہیں آرہی ہے اسی طرح قریشی برادران نے رہائشی پلاٹ نمبر 8/63 پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی ہے ابھی بلڈنگ کی تعمیرات جارہی ہے جبکہ بلڈر نے بلڈنگ کے نیچے غیر قانونی دکانیں بناکر انہیں عارضی طورپر آباد کرادیا ہے جبکہ لیاقت آباد میں بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کے منظور نظر بلڈر شاہ رخ نے رہائشی پلاٹ نمبر 8/41 گلی نمبر 8 میں 6 منزلہ فلیٹ طرز کی تعمیرات کر رکھی ہیں جبکہ بلڈر رمیز کی جانب سے بھی رہائشی پلاٹ نمبر 8/347 گلی نمبر 8 پر چار منزلہ فلیٹ طرز کی تعمیرات کر رکھی ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں مذکورہ بلڈروں نے سرکاری اداروں کے افسران سے اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے علاقے میں دیگر غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا پر اپنی دھاک بٹھارکھی ہے لیاقت آباد کے مذکورہ بلڈر مافیا کی غیر قانونی تعمیرات اور ان کی مجرمانہ سرگرمیاں جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔