حیدرآباد بائے پاس،گلف ریزیڈنسی اسکیم کے پلاٹس میں ہیرا پھیری بے نقاب
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی)حیدرآباد بائے پاس پر گلف ریزیڈنسی نامی اسکیم کے پلاٹس میں ہیراپھیری کا انکشاف، متعدد شکایات ادارہ ترقیات کو موصول، الاٹیز کو ڈبل فائل بنا کے دیکر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا، ذرائع، ڈیولپمنٹ چارجز سمیت دیگر مدوں میں بھاری رقم کی وصولی، حیدرآباد بائے پاس پر واقع ہائوسنگ اسکیم میں پلاٹس میں ہیراپھیری کرکے کروڑوں روپے کی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے پاس دائر متعدد درخواستوں کے مطابق ایک ہی پلاٹ کی ڈبل فائل بنا کر دی گئی، جبکہ مختلف کیٹگریز کے پلاٹس میں ہیراپھیری کرکے الاٹیز کو چونا لگادیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈیولپمنٹ چارجز سمیت دیگر چارجز کی مد میں بھی بھاری رقم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ الاٹیز کو پلاٹس کینسل کرنے کے لیٹر بھی جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کی جانب سے مذکورہ اسکیم کے بلڈرز کو بارہا نوٹسز کے باوجود بااثر بلڈر نے نوٹسز ہوا میں اڑا دیے ہیں۔