میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کو الطاف حسین کی ہیلو کا انتظار

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کو الطاف حسین کی ہیلو کا انتظار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سو رکنی رابطہ کمیٹی کے تقریبا 70فیصد اور ایم کیو ایم پاکستان کے 80فیصد سے زائد رہنمائوں و کارکنان موجودہ صورتحال میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کوملکی سیاست میں اجازت ملنے کے انتظار میں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اہم رہنما نے یہ انکشاف کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اکثر اراکین لندن سے الطاف حسین کے ہیلو کے منتظر ہیں۔جبکہ 80فیصد سے زائد رہنما و کارکنان الطاف حسین کے ہیلو کے ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان کو خیرباد کہنے اور الطاف حسین کی قیادت میں کام کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اس انتہائی کمزور ایم کیو ایم کے طور پر موجود ہے اور اگر اکتوبر یا نومبر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تو ایم کیو ایم اپنی غیرمقبولیت کی وجہ سے کراچی میں کوئی ایک نشست بھی نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے مسائل خصوصا بجلی، پانی کی عدم فراہمی سمیت الگ صوبہ کا مطالبہ یا کسی بھی ایشور پر کوئی احتجاجی مظاہرہ کرنے یا دھرنا دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں