میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

براعظم یورپ اس سال شدید گرمی کی لہر کا انتظار کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شدید گرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ اس سال یورپ کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک بڑھ جائے گا۔ اس قدر شدید درجہ حرارت کے خدشات کی وجہ سے ایک سے زیادہ یورپی ملکوں نے اپنی عوام کو ابھی سے خطرات پر متنبہ کر دیا ہے۔ یہ وارننگز ایک تحقیق کے انکشاف کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔ اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ یورپ کو گزشتہ سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال گرمی کی لہر گزشتہ برس سے بھی تیز ہو گی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔اٹلی میں حکام کے مطابق درجہ حرارت 48.8 ڈگری تک جانے کا خطرہ ہے۔ یہ ایک غیر معمولی درجہ حرارت ہو گا۔ دیگر یورپی ملکوں میں بھی درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کئی یورپی ملکوں میں حکام نے پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کر دیے۔ شمالی اٹلی میں شدید گرمی سے 40 سال کے ایک شخص کی موت کی خبر بھی آگئی ہے۔ برطانیہ اور یورپ کے مقامی میڈیا نے بھی انتباہات جاری کیے ہیں اور خطرے کا اظہار کیا ہے کہ گرمی کی لہروں کا سامنا کرنے والوں کو بہت سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں