میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم ڈیلرز کا 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کا 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا-پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے متعدد پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے بینرز اویزاں کردیئے گئے ہیں۔شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر ڈیلرز کی جانب سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کر دی جائے کیوں کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت ڈبل ہو چکی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر چلانے سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔جنرل سیکرٹری لاہور پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری نعمان مجید نے مزید کہا کہ کاروباری اخراجات میں 100 فی صد اضافہ ہوا، حکومت وعدہ کے مطابق ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد کرے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جلد پیٹرول کی قیمت میں کمی کیے جانے کا امکان ہے تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پرموجود لیوی برقراررکھے جانے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 جب کہ ڈیزل کی قیمت میں20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں