میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کشیدگی ،لسانی فسادات کاخطرہ،سیکیورٹی ہائی الرٹ

سندھ میں کشیدگی ،لسانی فسادات کاخطرہ،سیکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد واقعہ، بلال کاکا قتل میں گرفتار ملزم عدالت میں پیش، عدالت نے شہسوار پٹھان کو دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، واقعے کے بعد سندھ بھر میں کشیدگی، لسانی فسادات کا خدشہ، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ، جامشورو میں تصادم، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق دو دن قبل حیدرآباد میں سپر ہائی وے پر وادہو واہ گیٹ پر واقع سپر سلاطین ہوٹل پر ہوٹل مالکوں اور گاہکوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے جاںبحق سعید آباد کے رہائشی بلال کاکا کی قتل کیس میں نامزد ایک ملزم شاہ سوار پٹھان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، 50 سے زائد وکلا نے مقتول بلال کاکا کیس لڑنے کیلئے وکالت نامے جمع کروائے، عدالت نے ملزم کو دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس باقی ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے، دوسری جانب واقعے کے بعد سندھ بھر میں کشیدگی کی لہر تیزی سے پھیلنے لگی ہے، شھدادپور، سکرنڈ،نوابشاہ ،قاضی احمد، جامشورو اور کوٹری میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ حیدرآباد میں ٹاور مارکیٹ، غریب آباد اور قاسم آباد میں فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جامشورو میں ریلی پر فائرنگ بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، کوٹڑی کی سائٹ ایریا میں بھی تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سندھ میں لسانی فسادات کے خدشے نے سر اٹھا لیا ہے، لسانی فسادات کے خدشے کے باعث سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے ہیں. بلال کاکا کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاھروں اور دہرنون کا سلسلہ بھی جاری ہے، دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بلال کاکا حیدرآباد کے قاسم آباد، مارکیٹ ہٹڑی، نسیم ننگر، بھٹائی ننگر اور ٹنڈوجام تھانوں میں 14 مقدمات میں نامزد تھا اور متعدد بار گرفتار بھی ہو چکا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں