میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افواج پاکستان کیلئے 15فیصدخصوصی الائونس منظور

افواج پاکستان کیلئے 15فیصدخصوصی الائونس منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش ہے ہم امن عمل کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں قیام امن کے لئے افغان دھڑوں پر بھی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عالمی برادری کو بھی افغانستان سے متعلق اپنی ذمہ داریاں اداکرنا ہو گی۔ سعودی عرب میں قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے دیگر ملکوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔ 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں افواج پاکستان کے لئے جاری بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اسپیشل الائونس کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کے نتیجے میں عیدالاضحی کے موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے مزید 85 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان قیدیوں کو پاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی جہاز بھیجا جارہا ہے اب تک سعودی عرب سینکڑوں قیدی رہا کرچکا ہے۔ خوشی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل مسلسل چل رہا ہے۔ اجلاس میں الیکٹرونک مشین کے استعمال اور انتخابی اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی کے موقع پر 20 سے22 جولائی تک تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کووڈ کے پھیلائو اور ویکسی نیشن کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار ڈوزز ایک دن میں لگائی گئیں کابینہ نے ماسک کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ماسک ضرور پہنیں اور رش والی جگہوں سے اجتناب کیا جائے اور ویکسین ضرور لگوائی جائے ۔ عوام کورونا سے متعلق سازشوں پر کان نہ دھریں وزیراعظم نے وزراء ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت کی ہے کہ مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ 50 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا ہوسکے۔ کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای اے اور ای 9 میں تجاوزات کو ہٹانے اور گرین ایریاز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر ان کیخلاف سندھ حکومت کی جانب سے قائم مقدمات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی منظوری دی ہے۔ اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور کے نائب صدر سمیت گورنر باڈری کے 5 ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ان چار ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دی ہے جو ابھی تک پاکستان میں نہیں بنائی جارہیں۔ امجد خان کو سی ای او اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ شاہ جہاں مرزا کو اے ڈی بی کے سی او کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیسپاک کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی تک کمپنی ایکٹ 2017 کے تحت موجودہ ریٹائر ہونے والے ایم ڈی کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ جاوید احمد صدیقی پاکستان ریلوے سٹیٹ کارپوٹیشن کمپنی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 23 جون 2021 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پاکستان اورازبکستان کے درمیان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا الیکشن کافی حد تک پی ٹی آئی کیلئے بہت اچھا ہوگا۔ بلاول بھٹو مایوس ہوکر امریکہ میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کے پاس 8 سے زیادہ امیدوار نہیں ہیں۔مریم نواز نے خود کہا کہ وہ انتخابی مہم کیلئے نہیں کشمیر کی سیر کرنے آئی ہیں ان کی سیر مکمل ہوگئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں