میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آن لائن قربانی کی آڑمیں فراڈکاانکشاف

کراچی میں آن لائن قربانی کی آڑمیں فراڈکاانکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) شہر قائد سمیت مختلف شہروں میں گزشتہ برس ہزاروں شہریوں سے آن لائن قربانی کی آڑ میں بڑے فراڈ کے بعد بھی حکومت اور متعلقہ ادارے ہوش کے نا خن نہ لے سکے، رواں برس بھی شہریوں کواپنی مدد آپ کے تحت چھوڑ دیا گیا۔ عید الضحیٰ کے روز آن لائن قربانی کی آڑ میں انتہائی مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کو عوام کو چونا لگانے کی کلین چٹ دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شہریوں کے آن لائن قربانی کے رجحانات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ برس عیدالضحیٰ کے روز متعدد نامور کمپنیوں کی جانب سے شہریوں سے کیے جانے والے فراڈ سے متعلق متعدد شکایتیں بھی سامنے آئیں تھیں جس پر کسی قسم کا نوٹس لینے کو غیر ضروری قرار دے دیا گیا تھا۔ رواں برس ایک مرتبہ پھر سالانہ گوشت کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے آن لائن قربانی کی آڑ میں شہریوں کو جھانسہ دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں جس پر حکام بالا نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر نت نئی آن لائن قربانی کرنے والی کمپنیوں کاوجود تیزی سے عمل میں آ رہا ہے، جن کی رجسٹریشن و چھان بین سے متعلق کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم آ ئندہ آنے والی عید الضحیٰ پر بھی آن لائن قربانی کی آڑ میں شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں