ترقی پزیر ممالک کیلئے رعایتیں اور گرانٹس کے وعدے پورے کیے جائیں ، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ملکوں کے لیے اضافی ذخائر درکار مالیاتی ریلیف سے بہت کم ہیں ترقی پذیرممالک کیلئے رعایتیں اورمالی گرانٹس کے وعدے پورے کیے جائیں۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح سیاسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کاسامنا ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی مؤثر اور کامیاب رہی اب ہماری تمام تر کوششیں کورونا ویکسین مہم تیز کرنے پر ہیں کوروناویکسین کی تیاری اور تقسیم کاعمل تیزبنانا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین کیلئے ترقی پذیرممالک کوگرانٹس اوررعایتیں بھی دینا ہوں گی ترقی پذیرممالک کیلئے رعایتیں اور مالی گرانٹس کے وعدے ورے کیے جائیں امیرملکوں نے معیشت متحرک کرنے کیلئے17ٹریلین ڈالر خرچ کیے بدقسمتی سے ان ممالک کی رسائی مطلوبہ ہدف کے5فیصدتک ہو سکی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پزیرممالک کے لیے قرضوں کی ازسرنواسٹرکچرنگ بھی ضروری ہے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیرممالک کی امداد کو مؤثر بنانا ہو گا آئی ایم ایف اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کاقیام عمل میں لانے کی تجویزدے چکے ہیں غریب ملکوں کے لیے اضافی ذخائردرکارمالیاتی ریلیف سے بہت کم ہیں توقع ہے ترقی پذیرملکوں کے لیے کم ازکم150ارب ڈالررکھے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے سے متعلق کم سے کم عالمی کارپوریٹ ٹیکس کی امریکی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں کوروناکی وبانیایک بارپھراقوام متحدہ کے ایک دوسریپرقریبی انحصار کومنکشف کیاہے ہمیں تنازعات کے پرامن اورمنصفانہ حل پرتوجہ دیناہوگی ہمیں زیادہ مساوی، مستحکم اور خوشحال دنیاکی تعمیر کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔