میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ملک کا امیر شہر ہے لیکن یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، خالد مقبول

کراچی ملک کا امیر شہر ہے لیکن یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، خالد مقبول

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا امیر شہر ہے لیکن یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول کا کہنا تھاکہ کراچی کے ساتھ 11 سال جو ہوا یہ پاکستان کی بقا کے خلاف سازش ہے، نکاسی آب کا ٹیکس وزیر اعلیٰ لے رہے ہیں اور ہم مانگ وزیر اعظم سے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نئے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بارشوں کے بعد ہوگی تاکہ اس پر الزام نہ آئے۔خالد مقبول کا کہنا تھاکہ جعلی شناختی کارڈز والی خبر اس سال کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی اور ملک کے وارث موجود ہیں، شہر کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، کونسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ اور وزرا نے لے لیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں