عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر جاری سیاست کا رخ تبدیل کر دیا
شیئر کریں
کراچی ( رپورٹ : شعیب مختار ) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کے تازہ انکشافات نے گذشتہ کئی روز سے جے آ ئی ٹی رپورٹ پر جاری سیاست کا رخ تبدیل کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے عزیر جان بلوچ سے رابطوں سے متعلق اہم راز فاش کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جے آ ئی ٹی رپورٹ پر کئی سوالیہ نشان داغ دیے وفاقی وزیر علی زیدی نے اصل جے آ ئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے عدالت جانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں عدالت سے عزیر جان بلوچ کا ویڈیو بیان سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا جا ئے گا پیپلز پارٹی میں نئی جے آ ئی رپورٹ جاری کرنے پر مشاورت کا آغاز ہو گیا آ ئندہ چند روز میں عزیر جان بلوچ کی نئی جے آ ئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ نے کا امکان ذرائع کے مطابق عزیر جان بلوچ کی جے آ ئی ٹی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی آپس میں گتھم گتھا دکھا ئی دیتی ہیں اس ضمن میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ جے آ ئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت رواں ہفتے ان کی جانب سے صوبا ئی حکومت کی جاری کردہ جے آ ئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا اندیشہ ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی باغی رہنما حبیب جان بلوچ کے گذشتہ روز کیے جانے والے انکشافات کے بعد شدید تشویش میں مبتلا دیتی ہیں نیز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے تمام تر الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے عزیر جان بلوچ کی ایک اورجے آ ئی ٹی رپورٹ جاری کرنے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کیے جانے کے امکانات روشن ہیں ۔