میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریونیو بورڈ کے ریکارڈ میں زمینوں کی جعل سازی کا انکشاف

ریونیو بورڈ کے ریکارڈ میں زمینوں کی جعل سازی کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں زمینوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی سے ہزاروں جعلی الاٹمنٹ آرڈرز کی انٹری کا انکشاف، 25 ہزارجعلی انٹریز کرکے بااثر افراد کو زمینیں الاٹ کی گئیں۔کراچی میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آنے لگا، زمینوں کوجعلسازی سے بااثرافراد کے نام انٹری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ریونیو ریکارڈ میں جعلی الاٹمنٹ آرڈرز کی انٹریاں کی گئیں۔دستاویزات کے مطابق زمینوں کی25 ہزار جعلی انٹریز کرکے بااثر افراد کو الاٹ کی گئیں، زمین کی مارکیٹ ویلیو پچپن ارب روپے ہے ، ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے جعلسازی سے الاٹ ایک ہزار 401 ایکڑ زمین کی انٹریاں منسوخ کرنیکی سفارش کی ہے۔کہاگیاکہ زمینوں کی 49 جعلی انٹری منسوخ کرکے زمین کو اسٹیٹ لینڈ قرار دیاجائے ، ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو سفارشات دو جولائی 2020 کو کی ہیں۔منگھو پیر، سرجانی، بند مراد، تیسرٹائون اور حب سمیت 9 مقامات پر جعلسازی سے الاٹ زمین منسوخ کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں