میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ای او کی عدم تقرری سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن میں انتظامی امور ٹھپ

سی ای او کی عدم تقرری سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن میں انتظامی امور ٹھپ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں دو ماہ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری نہ ہونے کے باعث انتظامی امور ٹھپ ہوگئے ہیں ۔ڈاکٹر منہاج قدوائی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈائریکٹرز ،کمشنرز اور دیگر عملہ محض آفس میں حاضری لگانے اور تنخواہوں کی وصولی تک محدود ہوگیا ہے ۔طبی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ادارے میں فوری طور پر سی ای او کی تقرری نہ ہوئی تو صوبے میں اتائیت خلاف ماضی میں کی گئی کارروائیوں کے اثرات زائل ہوجائیںگے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر منہاج قدوائی کی مئی میں ریٹائرمنٹ کے بعد ادارے کے تمام انتظامی امور ٹھپ ہوگئے ہیںاور صوبے بھر میں جاری اتائیوں کے خلاف کاروائیاں، اسپتالوں کی رجسٹریشن ، طبی سہولیات کا معائنہ و لائسنسنگ کا عمل بھی عارضی طورمعطل ہوگیا ہے ۔ سندھ میں کورونا کی وبا، نئے سی ای او کی عدم تعیناتی اور ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کی ٹیکنیکل گرانڈ پر اپنے پرانے محکمے میں واپسی کے بعد اتائیوں کے خلاف کاروائیاں بند ہوچکی ہیں اور سندھ بھر میں اتائیوں کے کلینکس دوبارہ کھل رہے ہیں۔ جبکہ سندھ ہیلتھ کئیر کمشن کی موجودہ انتظامیہ سربراہ نا ہونے کی وجہ سے کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ کی کسی بھی قسم کی مدد اور اس حوالے سے لائحہ عمل بنانے میں قاصر ہے۔ دو ماہ قبل سی ای او کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈائریکٹرز، کمشنرز اور دیگر عملہ آفس میں حاضری لگانے اور تنخواہوں کی وصولی تک محدود ہوگیا۔ نئے سی ای او کی تعیناتی کیلئے محکمہ صحت سندھ کی جانب سیاخبارات میں اشتہار بھی جاری ہوا تھا ابھی تک یہ عمل نامعلوم وجوہات کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا۔ ترجمان صوبائی وزیر برائے صحت سندھ میران یوسف سے اس حوالے موقف لینے کیلئے بارہا رابط کیا گیا مگروہ دستیاب نا ہوسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں