میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے کارکنوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جشن منانے سے روک دیا

عمران خان نے کارکنوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جشن منانے سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں اپنے پارٹی کارکنوں کوپاناما کیس کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر جشن منانے سے روک دیاہے۔ اس سلسلے میںعمران خان کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے داخل ہو چکی ہے جس پر 17جولائی کو سماعت کا آغاز ہوگا، لہذا پارٹی کارکنان جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک کوئی جشن نہ منائیںاور فیصلے کا انتظار کریں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل جشن منانا قبل از وقت ہوگا، پارٹی رہنما اور ورکرز ن لیگ والی غلطی نہ کریں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں