میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کے لیے کام کر رہے ہیں مصدق ملک

مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کے لیے کام کر رہے ہیں مصدق ملک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کے لیے کام کر رہے ہیں، 75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے کہا روس سے پیٹرول نہیں آئے گا، دوستوں نے کہا ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی، جو آپ نہ کر سکے وہ ہم نے کر دکھایا، ریفائنری پالیسی تسلیم کی ہے۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا، روس سے درآمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ دوستوں نے کہا امریکا نے روس سے تیل لانے پر ہماری حکومت ختم کرائی، امریکا ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے، پرانی ریفائنریز کو اپ ڈیٹ کرنے کی سمری کابینہ کے پاس موجود ہے، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے، ہر روز پوچھتے تھے کہاں ہے تمہارا تیل کا جہاز، ہم ترکمانستان سے گیس پاکستان لانا چاہتے ہیں، یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ملکی گیس کے گردشی قرضے کو صفر کر دیا ہے، ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل ‘’یورول‘ خریدا ہے، سیمپل کی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں