میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی انتخاب، حافظ نعیم کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل

میئر کراچی انتخاب، حافظ نعیم کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے غیر آئینی ، غیر جمہوری عمل اور پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کو جماعت اسلامی کوووٹ نہ دینے دھکمیاں دینے اور دباؤ ڈالنے کے خلاف ازخود نوٹس لیں ، پیپلزپارٹی عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو غائب کروارہی ہے ،پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی ماننے کو تیار نہیں ،گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی چیئرمینوں کی لسٹ جاری کی جو میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے ، پیپلزپارٹی تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود مطلوبہ نمبر پورے نہیں کرسکی تو اب میڈیا کے ذریعے غلط اور من گھڑت خبریں پھیلا کر ابہام پیدا کرنا چاہتی ہے، ہم پی ٹی آئی کے چیئرمینوں سے رابطے میں ہیں ، 15جون کو میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین جماعت اسلامی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر کو ہی ووٹ دیں گے ،آصف علی زرداری،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کی ساکھ کو بہتر بنائیںاور کراچی میں عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے منتخب ہونے والے میئر کاراستہ نہ روکیں ، ہم نے ہائی کورٹ میں غیر منتخب فرد کو میئر بنانے کے حوالے سے پٹیشن دائر کی ہے امید ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے لوکل ایکٹ میں ترمیمی بل کے خلاف فیصلہ آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ادارہ نورحق میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کی دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد اور مئیر کے انتخابات کی تازہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں