میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ مالی سال عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا وزیراعظم

آئندہ مالی سال عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ 2023-24کو نوجوانوں کی ترقی ، کاروبار اور و ز گارکا تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسیوں کو مٹانا ، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ،آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا،کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات سے کسان ،نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ 2023-24 نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ مایوسیوں کو مٹانا ، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں