میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، پرویز الٰہی

دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور میں دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب! کیا آپ تحریک اںصاف چھوڑ رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے۔دریں اثنا چوہدری پرویز الہی کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر پولیس نے میڈیا کا کمرہ عدالت میں داخلہ بند کردیا، پولیس نے صحافیوں کو دھکے دیے۔ایس ایچ او شبیہ رضا نے کہا ہے کہ صحافیوں کو کسی صورت عدالت کے اندر نہیں جانے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں